پاکستان سٹاک ایکسچینج :شدید مندی انڈیکس 1,335پوائنٹس گرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج :شدید مندی  انڈیکس 1,335پوائنٹس گرگیا

کراچی(بزنس رپورٹر )امریکا اور چین کے مابین تجارتی کشیدگی نے دنیا بھر کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے سسٹم کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جس کے باعث کاروباری ہفتے کے  آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ آغاز سے لے کر اختتام تک مندی کی لپیٹ میں رہی۔ دوران ٹریڈنگ ایک موقع پر100 انڈیکس 1500 سے زائد پوائنٹس گھٹ کر 1 لاکھ 15 ہزار کی پوائنٹس کی نفسیاتی سے گر کر 1 لاکھ 14 ہزار 600 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر ٹریڈ ہوا ۔ کاروباری دن کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 115,937 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 114,439 پوائنٹس رہی، سٹاک سرمایہ کاروں کے مطابق وزیر اعظم کا بیلا روس کا دورہ بھی سٹاک ایکسچینج پر مثبت اثرات مرتب نہ کرسکا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,335.88 پوائنٹس کی کمی سے 114,853.33 پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 533 پوائنٹس کی کمی سے 35217 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس 2120 پوائنٹس کی کمی سے 175413 پوائنٹس ، آل شیئر زانڈیکس 598 پوائنٹس کی کمی سے 72073 پوائنٹس اور کے ایم آئی آل شیئر زانڈیکس 361 پوائنٹس کمی سے 50332 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ اعدادوشمار کے مطابق کاروباری حجم اور سرمایہ کاری کی صورتحال پر نظر ڈالیں تو ریگولر مارکیٹ میں 45 کروڑ 85لاکھ مالیت کے حصص کا لین دین ہواجسکی مجموعی مالیت 31ارب 62 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ دوسری جانب مارکیٹ کیپٹلائزیشن 121 ارب روپے کم ہوکر 14114 ارب روپے ہے ۔مجموعی طور پر 441 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جن میں سے 244 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی، 137 میں اضافہ اور 60 میں استحکام رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں