جعلی فینسی،غیر نمونہ نمبر پلیٹس رواں ماہ 52 ہزار چالان ٹکٹ

جعلی فینسی،غیر نمونہ نمبر پلیٹس رواں ماہ 52 ہزار چالان ٹکٹ

لاہور (کرائم رپورٹر) ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں ماہ جعلی فینسی، غیر قانونی، غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے پر 52 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

نمبر پلیٹس میں چھیڑ چھاڑ یا رد و بدل کرنے میں موٹر سائیکل سوار سر فہرست ہیں ،نمبر پلیٹس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ یا رد و بدل کرنے پر 35ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی گئی ، 4 ہزار 3سو سے زائد کاروں کو غیر نمونہ غیر قانونی اور فینسی نمبر پلیٹس لگانے پر بھاری جرمانے کئے گئے ۔ 1178سے زائد موٹر سائیکل گاڑیوں کو جعلی نمبر پلیٹس لگانے پر سخت قانونی کاروائی کی گئی اور 8ہزار 3سو سے زائد کمرشل گاڑیوں کو غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹس لگانے پر بھاری جرمانے کئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں