ایل ڈی اے سٹی اور دیگر سکیموں میں پلاٹ 3سال کی اقساط پر دستیاب

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کے لئے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا۔
ایل ڈی اے سٹی کے رہائشی اور دیگر سکیموں میں کمرشل پلاٹ 3 سال کی آسان اقساط پر دستیاب ہوں گے ۔ ایل ڈی اے سٹی اے ون، جی ون اور بی ون بلاکس میں ایک کنال کے 40 رہائشی پلاٹوں کی قرعہ اندازی ہوگی، جبکہ گجرپورہ اور سبزہ زار میں کمرشل پلاٹ بھی شامل کئے گئے ہیں۔