معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹاؤن میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت محمد مظہر کے نام سے ہوئی، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعہ ایک چائے شاپ میں پیش آیا، جہاں معمولی تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔