پنجاب یونیورسٹی کے 188اساتذہ کی توثیق

لاہور(خبر نگار)2020 سے مستقلی کے منتظر اساتذہ کو ریلیف مل گیا،پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ 188 اساتذہ کی خدمات کنفرم کر دیں۔۔۔
پنجاب یونیورسٹی کے 188 اساتذہ 3 سے 4 سال سے کنفرمیشن کے منتظر تھے ،کنفرم ہونے والے اساتذہ 2020، 2021، 2022 میں لیکچرار، اسسٹنٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر، پروفیسر تعینات ہوئے ،متعلقہ اساتذہ اپنا پروبیشن پیریڈ بھی مکمل کر چکے تھے ،وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر التوا کا شکار کنفرمیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا،کمیٹی نے اینول کانفیڈینشل رپورٹ کلیئر ہونے والے تمام اساتذہ کی خدمات کنفرم کرنیکی سفارش کی۔