یو ای ٹی کی کانووکیشن کمیٹی کا اجلاس ،انتظامات کاجائزہ

لاہور (خبر نگار) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا 31 واں کانووکیشن 14 اپریل کو ہوگا۔
اس سلسلے میں کانووکیشن کے انتظامات کا جائزہ اورحتمی شکل دینے کیلئے وائس چانسلر ڈاکٹرشاہد منیر کی صدارت میں کانووکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ یونیورسٹی آڈیٹوریم میں منعقدہ کانووکیشن کی صدارت گورنر پنجاب و چانسلرسردار سلیم حیدر خان کریں گے ۔ کانووکیشن کی ریہرسل13اپریل کو ہو گی۔کانووکیشن میں 46 طلبا کو 71 گولڈ میڈل دئیے جائیں گے ۔اس موقع پر ڈاکٹر شاہد منیرنے کہا کہ طلبا و طالبات کو چاہیے کہ اپنے پراجیکٹ وقت پر جمع کرائیں۔