ڈینگی :ہائی رسک علاقوں میں اقدامات تیزکرنے کی ہدایت

ڈینگی :ہائی رسک علاقوں میں اقدامات تیزکرنے کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے اہم اجلاس ان کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا،اجلاس میں تمام متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے متعلقہ حکام کو 2013 سے 2024 کے درمیان ڈینگی لاروا کی موجودگی سے متعلق ڈیٹا کو سامنے رکھتے ہوئے ہائی رسک علاقوں میں اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ڈینگی لاروے کے ممکنہ پرورش والی جگہوں کی نشاندہی کرنے اور لاروا کی افزائش روکنے کے لئے فوری اقدامات شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام افسروں کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری دفاتر میں ڈینگی سے بچاؤ کے متعلق ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور عوام میں شعور بھی بیدار کریں۔اجلاس میں میونسپل اداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ نکاسی آب اور نالوں وغیرہ کی صفائی کو یقینی بنائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں