بھلوال اور گرد نواح میں صفائی کا نظام ابتر ،عملہ کئی ہفتوں سے غائب :اسلم گوندل

 بھلوال اور گرد نواح میں  صفائی کا نظام ابتر ،عملہ کئی  ہفتوں سے غائب :اسلم گوندل

بھلوال(نمائندہ دنیا) بھلوال اور گرد نواح میں صفائی کا نظام ابتر صفائی عملہ کئی ہفتوں سے غائب عوامی نمائندے بھی خاموش بھلوال کو نطر اندازکر کے نمائندے اسلام آباد میں رو پوش ہوگئے۔۔۔

ان خیالات کا اظہار محمد اسلم گوندل نے کیا انہوں نے کہا کہ ہم سے ووٹ لیکر اسمبلی میں جانے والے عوامی نمائندے غائب ہوگئے ، حلقہ کے افسران ان کے چولہے چلانے کیلئے ہاتھ پیر مارتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھلوال نور حیات کالونی، مالی کالونی، منظور حیات کالونی الفضل ٹاون ،ہادی پور سمیت متعدد علاقے صفائی کیلئے اپنے نمائندوں کے منتظر لیکن عوامی نمائندوں کی اس طرف کوئی توجہ نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں