گجرات:جنگلات میں آتشزدگی سے نمٹنے کیلئے کنٹرول روم قائم

گجرات:جنگلات میں آتشزدگی  سے نمٹنے کیلئے کنٹرول روم قائم

گجرات(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ فاریسٹ فائر پریوینشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سید سجاد حسین، رینج فاریسٹ آفیسر راشد چٹھہ، ریسکیو 1122 کے افسر عمر اکبر اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں جنگلات میں آتشزدگی کے ممکنہ خطرات اور ان سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر گجرات کے دفتر میں ایک کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کے لیے متحرک رہے گا۔ کنٹرول روم میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے میں رہیں گے اور کسی بھی آتشزدگی کے واقعے پر فوری کارروائی کرینگے ۔اجلاس میں جنگلات میں آتشزدگی کی روک تھام کیلئے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔ اور انہیں عملی شکل دینے کے احکامات جاری کیے گئے ۔ آگ بجھانے والی ٹیموں کی فوری رسائی کے لیے کمپارٹمنٹ روڈز اور موٹر روڈز کی مرمت کی جا رہی ہے جبکہ آگ کی شدت اور پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فائر لائنز کی صفائی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے ۔ جنگلات میں اگنے والے خود رو اور آتش گیر پودوں کو تلف کرنے کا عمل بھی جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں