ٹیچرز یونین کے وفد کی سی ای او ایجوکیشن سے ملاقات

 ٹیچرز یونین کے وفد کی سی ای او ایجوکیشن سے ملاقات

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے صوبائی نائب صدر محمد طارق قریشی کی میونسپل کیڈر کے ضلعی صدر اصغر جاوید پھلروان کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک سے خصوصی ملاقات۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

دوران ملاقات صوبائی نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین محمد طارق قریشی نے  اساتذہ اور سکولز کی حالت زار اور ہیڈ سربراہان کو درپیش مسائل سے تفصیلاً آگاہ کیا۔ نان سیلری بجٹ کی عدم دستیابی کے باوجود قرض لیکر محکمہ تعلیم کے سارے احکامات کی تعمیل کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ زمینی حقائق کو سمجھتے ہوئے سکولز میں سہولیات کی کمی کو پورا کیا جائے جن میں سرفہرست اساتذہ کی کمی، یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی اور تزئین و آرائش جیسے مسائل درپیش ہیں۔ ہر کیڈر کے اساتذہ کی محکمانہ ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے اساتذہ کو PSTسے ESTاور ESTسے SSTکے عہدہ پر ترقی دی جائے ۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک نے کہا کہ محکمہ تعلیم کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں جس کیلئے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی مکمل طور پر سرپرستی حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم گوجرانوالہ کو تعلیمی میدان میں صوبہ پنجاب میں پہلی پانچ پوزیشنوں پر لانا میرا مشن ہے ، عنقریب گوجرانوالہ کے اساتذہ کو محکمانہ ترقی کی خوشخبری بھی سنائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں