واسا کے مالی حالات ،حکومت سے فنڈز لینے کا فیصلہ
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)واسا کے جاری سالانہ ترقیاتی پروگرام اور رواں سالانہ ترقیاتی پروگرام مون سون میں نکاسی آب کے لئے پنجاب حکومت سے فنڈز طلب کرنے کا فیصلہ ، واسا کے مالی حالات کو بہتربنانے کیلئے مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔
پنجاب حکومت سے مالی مدد لی جائے گی، گزشتہ سال بھی ارکان اسمبلی اور واسا افسران مشترکہ طور پر فنڈز کے حصول کیلئے جدوجہد کرتے رہے اورتمام ارکان اسمبلی اپنے انتخابی حلقوں میں واسا کی نئی سکیمیں جمع کرواچکے تھے لیکن حکومت کی طرف سے فنڈز کااجراء نہ ہوسکا اب گوجرانوالہ کے ن لیگی تمام ممبران اسمبلی کے اپنے اپنے حلقوں میں واسا سے متعلق نئی سکیموں کی تجاویز بھی زیر غور لائی جارہی ہیں جن کی پنجاب حکومت سے منظوری لی جائے گی واسا کے سیوریج اور واٹر سپلائی کے بلوں کی ادائیگی کے لیے بھی ارکان اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں کام کریں گے جس کیلئے پنجاب حکومت کو فنڈز کے اجراء کیلئے سفارشات ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔