ستھرا پنجاب پروگرام تحت 15 لاکھ ٹن کوڑااٹھا لیا گیا
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اب تک صوبہ بھر میں 15 لاکھ ٹن سے زائد ویسٹ اٹھایا جا چکا ہے ۔
تین ماہ کے دوران شہریوں کی جانب سے 13 ہزار 246 شکایات موصول ہوئیں جن پر 24 گھنٹوں کے اندر ایکشن لیا گیا۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے ۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سپیشل سیکرٹریز آسیہ گل، ارشد بیگ، ایل ڈبلیو ایم سی کے سی ای او بابر صاحب دین اور بہاولپور کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او نعیم اختر بھی موجود تھے ۔وزیر بلدیات نے کہا زیرالتوا شکایات پر بروقت کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے گوجرانوالہ اور ڈی جی خان میں کنٹینرز کی تعداد کم ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز کو جلد کنٹینرز پورے کرنے کی ہدایت کی۔