گردوں کے عالمی دن پر خواتین ڈگری کالج میں سیمینار
گوجرانوالا (سٹاف رپورٹر)گردوں کے عالمی دن کے موقع پر گوجرانوالا ڈگری کالج برائے خواتین میں رینل کئیر فاؤنڈیشن کے تعاون سے آگہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں نیفرالوجسٹ ڈاکٹر ولید احمد نے گردوں کے امراض، ان کی وجوہات اور جدید علاج پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے صحت مند طرزِ زندگی اپنانے اور پانی کی مناسب مقدار پینے کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ گردوں کی بیماریوں سے بچا جا سکے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کالج کی پرنسپل لبنیٰ نے طالبات کو گردوں کی صحت کی اہمیت سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہمیں اپنی صحت کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہوگا تاکہ گردوں کی بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکے ۔ انہوں نے شرکاپر زور دیا کہ وہ اس آگہی کو اپنے خاندان اور معاشرے میں بھی پھیلائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان بیماریوں سے بچاؤ کے طریقوں سے آگاہ ہو سکیں۔سیمینار کے بعد آگہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف سکولوں کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ واک کے دوران شرکاء نے گردوں کی صحت اور بیماریوں سے متعلق پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ، جن پر آگہی کے پیغامات درج تھے ۔