محکمہ مردم شماری کا عدم تعاون، یونین کونسلوں کی حد بندیاں التوا کا شکار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)محکمہ مردم شماری کے عدم تعاون کے باعث بلدیاتی اداروں کی ہونے والی یونین کونسلوں کی حد بندیاں التوا کا شکار ہو کر رہ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی ہدایت پرصوبہ بھرمیں ضلعی انتظامیہ کو اپنی نگرانی میں متعلقہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کو متوقع بلدیاتی الیکشن کے سلسلہ میں یونین کونسلوں کی حد بندیاں ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی مردم شماری کے دوران بنائے گئے بلاکس سرکل چارج سرکل کا ریکارڈ نہ ہونیکی وجہ سے حد بندیاں کرنے میں مشکلات آرہی ہے حد بندی مکمل ہونے میں ممکنہ طور پر مزید تاخیر کا خدشہ ہے جس سے بلدیاتی الیکشن میں بھی تاخیر ہو سکتی ہے۔