تیل اور غذا ئی ا جنا س کی عالمی قیمتوں میں ریکارڈ کمی‘تسنیم قریشی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سا بق و ز یر مملکت و ڈویثرنل صد ر پیپلزپارٹی تسنیم ا حمد قریشی نے کہا ہے کہ تیل اور ۔
غذا ئی ا جنا س کی عالمی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کا عوا م کو حقیقی طور پر ریلیف ملنا چاہیے کیونکہ ا س وقت عالمی منڈیوں میں پٹرولیم مصنوعات اور غذا ئی ا جنا س کی قیمتیں غیر معمولی طور پر کم ہو چکی ہے۔ قوم بھی اب یہ توقع رکھتی ہے کہ حکومت اب انہیں ریلیف فراہم کرے مہنگائی سے لوگ بہت پریشان ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے پیپلزسیکرٹریٹ اقبال کا لونی میں عوامی وفودسے ملاقات میں کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی عام آ دمی کے لیے ریلیف اور ا سکی زندگی کوآسان بنا نے پر یقین ر کھتی ہے پیپلزپارٹی جمہور یت اور حکو مت کے خلا ف ہونے وا لی تمام سازشوں کو ناکا م بنا ئے گی ۔