گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال کی اصل حالت میں بحالی کیلئے اجلاس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت منعقدہ ایک اجلاس میں گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال کی اصل حالت میں بحالی اور 47 پل فلائی اوور کی تعمیر بارے بلڈنگ اور ہائی ویز افسران کی جانب سے بریفنگ دی گئی ۔
کمشنر نے دو روز قبل ٹی بی ہسپتال کے دورے کے موقع پر اپر سٹوری کے لیے ریمپ اور سنٹرل آکسیجن نہ ہونے کے تحفظات پر ایس ای سی بلڈنگ کو ایک ہفتہ کے اندر تخمینہ جات تیار کرکے متعلقہ محکموں کو بھجوانے کی ہدایت کی۔انہوں نے ہسپتال کے بیک سائیڈ پر ناکارہ کوارٹر کو ختم کرکے لان بنانے اور ڈاکٹروں کی جانب سے بارشی پانی کے ہسپتال کی عمارت میں داخل ہونے کی نشاندہی پر ایکسین بلڈنگ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو سائٹ کا وزٹ کرکے اس کا حل نکالنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ہسپتال کا اپر فلور 25 دنوں میں مکمل کرکے انتظامیہ کے سپرد کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ مریضوں کو ان ڈور علاج معالجہ کی سہولت میسر آسکے ۔