کمشنر ،ڈپٹی کا عید پرفاؤنٹین ہاؤس ،ایس او ایس ویلیج کا دورہ

کمشنر ،ڈپٹی کا عید پرفاؤنٹین ہاؤس ،ایس او ایس ویلیج کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان اور ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے عید کے روز فاؤنٹین ہاؤس اور ایس او ایس ویلیج کا دورہ کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے فاؤنٹین ہاؤس میں مقیم ذہنی مسائل سے دوچار لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لئے ان کے ساتھ وقت گزارا اور ان میں مٹھائی تقسیم کی۔ اس موقع پر فاؤنٹین ہاوس میں زیر علاج نوید السلام نے اپنی خوبصورت شاعری سے شرکاء محفل کو لطف اندوز کیا اور اپنی شاعری کا مجموعہ کمشنر کو پیش کیا۔ کمشنر جہانزیب اعوان کا کہنا تھا کہ ھم سب کو اپنے اردگرد نامساعد حالات سے دوچار لوگوں کو عید کے پر مسرت موقع پر بھولنا نہیں چاہئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں