کامونکے :جھگڑوں میں ریسکیو اہلکار سمیت12افراد پرتشدد

کامونکے (تحصیل رپورٹر )لڑائی جھگڑے کے واقعات میں ریسکیو اہلکار سمیت12افراد کو تشدد کا نشانہ بناڈالا گیا۔گزشتہ روز گھریلو ناچاقی پر ایمن آباد کے آصف نے اہلیہ شکیلہ اور ساس پر تشدد کیا۔ایمن آباد کی ربیعہ کو اسکے بھائی نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
ایمن آباد کی قاسم بی بی پر اسکے خاوند نے تشدد کیا۔محنت کش روقاب پر اسکے مالک نے تشدد کیا۔گلناز پر ہمسائو ں نے تشدد کیا۔کالی صوبہ کی نازیہ کو اسلم نے تشدد کا نشانہ بنایا۔واہنڈو کی فضیلت پر ہمسائوں عبدالحمید وغیرہ نے تشدد کیا۔ٹبہ محمد نگر کی زہرہ کو سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا ،فیصل ٹاؤن کے ریسکیو1122 کے ملازم وکیل کو سمیع اللہ اور دو نامعلوم افراد نے ہسپتال بلاکر تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ زمین کے تنازع پر مچھرالہ کے اویس اور اسکے ماموں وارث سے سلام،اویس،عثمان،اکرم اور دو نامعلوم افراد نے مار پیٹ کی۔