3منشیات فروش گرفتار،آئس ہیروئن ،شراب برآمد

قصور،تلونڈی(نمائندہ دنیا، نامہ نگار)پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔
3منشیات فروشوں کوگرفتارکرکے بھاری مقدارمیں آئس ،ہیروئن اورشراب برآمدکرلی،تھانہ صدر پولیس نے خصوصی مہم کے دوران 2 منشیات فروشوں کاشف عرف نیکا اور ریاض کو پکڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی 1کلوگرام سے زائد ہیروئن اور شراب برآمد کرلی،تھانہ کنگن پورپولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران ملزم علی رضاکو پکڑکر ایک کلو سے زائد آئس برآمدکرلی ۔