ٹاپ ماڈل سعیدہ امتیاز نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

تفریح

لاہور: (دنیا نیوز) ٹاپ ماڈل اور اداکارہ سعیدہ امتیاز اپنے نے پہلے گانے میں سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا ہے.

تفصیل کے مطابق ٹاپ ماڈل اور اداکارہ سعیدہ امتیاز نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ انہوں نے اپنے پہلے گانے میں سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کوخراج عقیدت پیش کیا ہے۔

 سعیدہ امتیاز نے اپنے پہلے گانے کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران قرنطینہ میں اپنی گلوکاری کی صلاحیتوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا اور اس پر عمل بھی کر ڈالا۔

گانے کا ٹائٹل ’’وہ لڑکی بے نظیر تھی‘‘ ہے، جسے بہت جلد ریلیز کر دیا جائیگا۔ گانے کی شاعری زوہیب بٹ کی ہے اور میوزک ولی حامد خان نے ترتیب دیا ہے۔
 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...