سعودی عرب نے جولائی میں تیل کی پیداوار کم کرنے کا اعلان کر دیا

ویانا : ( ویب ڈیسک ) اوپیک ممالک نے عالمی منڈی میں قیمتوں میں استحکام کے لئے تیل کی پیداوار کم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی سربراہی میں اوپیک پلس کے وزراء اور اعلیٰ حکام کا ویانا میں اجلاس ہوا، رکن ممالک نے طویل غوروخوض کے بعد ایک معاہدے پر اتفاق کیا جس کے تحت تیل کی پیداوار میں 14 لاکھ بیرل یومیہ تک کمی کا فیصلہ کیا گیا۔

سعودی عرب نے جولائی میں ہونے والے اوپیک پلس معاہدے کے حصے کے طور پرتیل کی پیداوار میں یومیہ پانچ لاکھ بیرل رضاکارانہ کٹوتی کو دسمبر 2024 کے آخر تک توسیع دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

سعودی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر یومیہ پیداوار میں 10 لاکھ بیرل تک کٹوتی کو جولائی کے بعد بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔

سعودی وزیر توانائی کا مزید کہنا تھا کہ اوپیک معاہدے میں شریک بعض ممالک کی ہم آہنگی کے ساتھ یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔

گروپ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اوپیک کے رکن ممالک نے 2024 سے 40.46 ملین بی پی ڈی کے نئے پیداواری ہدف پر بھی اتفاق کیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں