بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے چینی کمپنیوں کو تھر کا کوئلہ استعمال کرنے کا کہیں گے: اویس لغاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا کہ چینی بجلی گھروں کو درآمدی کوئلے کے بجائے تھر کا کوئلہ استعمال کرنے کا کہیں گے۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے غیرملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھر کا کوئلہ استعمال کرنے سے توانائی، بجلی کی قیمت پر بہت بڑا اثرپڑے گا۔

اویس لغاری نے کہا کہ پاکستانی زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ کم ہونے سے چینی پاور پلانٹس کو فائدہ ہوگا، منافع کی واپسی آسان ہوگی، ڈالرکی صورت میں بہتر منافع کی پیشکش ہوگی، پاکستان کو درآمدات میں سالانہ 200 ارب روپے سے زیادہ کی بچت ہوسکتی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مقامی کوئلے کے استعمال سے بجلی میں اڑھائی روپے یونٹ کمی ہوسکتی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں