گزشتہ سال بجلی کے لائن لاسز میں ساڑھے 6 فیصد اضافہ ہوا

اسلام آباد :(دنیا نیوز) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لائن لاسز کی بریکیں فیل ہو گئیں، سال 2023 کے مقابلے میں لائن لاسز میں ساڑھے 6 فیصد اضافہ کردیا۔

توانائی ڈویژن کی دستاویز کے مطابق ڈسکوز کے مجموعی لائن لاسز 11.7 سے بڑھ کر 18.2 فیصد ہوگئے، پیسکو لاسز میں سرفہرست، سپیکو، حیسکو، کیسکو بھی شامل ہیں۔۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ نیپرا کی جانب سے ڈسکوز کو 11.77 فیصد لاسز کا ٹارگٹ دیا گیا ہے، سال 2024 میں پیسکو کے لاسز سب سے زیادہ ریکارڈ ہوئے، پیسکو کے لاسز 18.33 فیصد اضافے کے ساتھ 38.05 فیصد جبکہ سیپکو کے لاسز 18.21 فیصد اضافہ کے ساتھ 34.89 فیصد پر پہنچ گئے۔

توانائی ڈویژن کی دستاویز میں مزید یہ بھی بتایا گیا کہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے نقصانات میں 16.92 فیصد اضافہ ہوا، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مجموعی لاسز 30.96 فیصد ہوگئے، دوسری جانب حیسکو کے لاسز 9.5 فیصد اضافہ کے ساتھ 27.56 فیصد پر پہنچ گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں