لیسکو کا تھری فیز کی جگہ اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کا فیصلہ
لاہور: (دنیا نیوز) لیسکو نے تھری فیز میٹرز کی جگہ جدید ٹیکنالوجی کے حامل اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کا فیصلہ کرلیا۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) اب تھری فیز کی جگہ سمارٹ میٹرزجاری کرے گی، سمارٹ میٹر مقررہ وقت پر ازخود اور درست ریڈنگ لینے کی خصوصیت کا حامل ہے، سمارٹ میٹرز کے ذریعے ریڈنگ میں میٹر ریڈر کا کردار ختم ہوجائے گا۔
ذرائع کے مطابق لیسکو کی جانب سے ابتدائی طور پر 26 ہزار 623 اے ایم آئی میٹرز خریدنے کے لیے آرڈر دے دیا گیا، لیسکو کی جانب سے ایک ارب 16 کروڑ 23 لاکھ 30 ہزار 62 روپے کے میٹرز خریدے جارہے ہیں۔
لیسکو ذرائع نے بتایا ہے کہ سپلائی کے بعد تھری فیز کی جگہ اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب ہوگی، اے ایم آئی میٹرز کی سپلائی کے بعد ڈیمانڈ نوٹس 67 ہزار تک ہوگا۔