2 روز کی مندی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

کراچی: (دنیا نیوز) 2 روز کی شدید مندی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 3800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 23 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1303 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 73 ہزار 150 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں استحکام رہا، ڈالر 279.60 روپے پر برقرار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں