پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس میں 6682 پوائنٹس کی کمی

کراچی: (دنیا نیوز) ایک روز کی تیزی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ دوبارہ منفی زون میں چلی گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی جس کے باعث 6682 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 72 ہزار 170 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں 5702 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 853 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک ایکسچینج کے اوقاتِ کار

دوسری جانب رمضان المبارک میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کے دفتری اوقاتِ کار جاری کر دیئے گئے۔

سٹاک مارکیٹ کے رمضان میں دفتری اوقات پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے 3 بجے تک ہوں گے، سٹاک ایکسچینج میں جمعے کو دفتری اوقات 9 بجے صبح سے 2 بجے دوپہر تک ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں