آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد قومی ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ شیڈول

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے درمیان پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ میں ردو بدل کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

پی سی بی اور نیوزی لینڈ نے باہمی رضا مندی سے پاکستانی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کو آئندہ برس کے اوائل میں رکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے پی سی بی اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے درمیان وائٹ بال سیریز کے لیے بات چیت جاری ہے کیونکہ ایف ٹی پی کے مطابق نیوزی لینڈ نے آئندہ برس کے اوائل میں پاکستان کی میزبانی کرنی ہے لیکن چیمپئنز ٹرافی سے قبل جنوری فروری میں پی سی بی نے سہ فریقی سیریز کا انعقاد کرنا ہے۔

سہہ فریقی سیریز کی وجہ سے اب پاکستان ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، نیوزی لینڈ کرکٹ نے تصدیق کی ہے کہ چند ہفتوں میں معاملات طے ہو جائیں گے۔

پاکستان کے دورے میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کی سیریز شامل ہے جبکہ سہ فریقی سیریز کے لیے دو ٹیموں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ نے تصدیق کی ہوئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں