لاہور سے فیصل آباد جانے والی ٹرین میں ڈکیتی، عملہ خاموش تماشائی

صفدرآباد: (دنیا نیوز) صفدر آباد ریلوے اسٹیشن سے ٹرین روانہ ہوتے ہی ڈاکوؤں نے ٹرین میں بیٹھے مسافروں سے موبائل فون چھین لیے۔

تفصیلات کے مطابق ٹرین لاہور سے فیصل آباد جا رہی تھی، ٹرین کا عملہ خاموشی سے تماشہ دیکھتا رہا اور نامعلوم ڈاکو مسافروں سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

ٹرین میں موجود مسافروں نے میڈیا کو بتایا کہ نامعلوم ڈاکوؤں نے چلتی ٹرین میں زبردستی موبائل فون چھینے، مسافر خواتین اور نوجوانوں کو تھپڑ بھی مارے اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

متاثرہ مسافروں نے پاکستان ریلویز کے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر ٹرین میں ہونے والی واردات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں