پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکو بیرون ملک سے آنیوالی فیملی کو لوٹ کر فرار

لاہور: (ویب ڈیسک) نشترکالونی میں پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے بیرون ملک سے آنے والی فیملی کو لوٹ لیا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں بیرون ملک سے آئی فیملی کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس کے دوران ڈاکو فیملی سے 33 لاکھ روپے سے زائد نقدی، سونا اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔متاثرہ شہری ندیم کے بیان پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے رنگ روڈ پولیس کی یونیفارم پہنی ہوئی تھی اور ان کی گاڑی پرپولیس والی لائٹ بھی لگی ہوئی تھی۔ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ شہری وقوعہ کے وقت فیملی کو ایئرپورٹ سے لے کر گھر جارہا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں