شکار پور: مبینہ پولیس مقابلہ ، 2 ڈاکو ہلاک ، 2 فرار

شکار پور:(دنیا نیوز)شکار پور میں ہوئے مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہو گئے۔

ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق 4ڈاکو ڈکھن لنک کے قریب واردات کررہےتھے، گشتی پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو موقع پر ہلاک اور 2 فرار ہو گئے۔

ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، ڈاکوؤں کے زیرِ استعمال اسلحہ اور کار برآمد ہوئی ہے، ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ فرار ڈاکوؤں کوگرفتارکرنے کے لیے تلاش کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں