گھوٹکی میں پولیس چوکی پرڈاکوؤں کا حملہ، اہلکار شہید، 2 اغوا، ایک ڈاکوہلاک

گھوٹکی : (دنیانیوز) گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے سکھر ملتان موٹروے کے قریب پولیس چوکی5 پر حملہ کردیا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ ایک ڈاکو ماراگیا ۔

ذرائع کے مطابق پولیس چوکی پر حملے کے بعد اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ، ہلاک ڈاکو کی شناخت امان اللہ سندرانی کے نام سے ہوئی،جس کا تعلق کندھ کوٹ سے ہے۔

ڈاکو 2 پولیس اہلکاروں کو اسلحے سمیت اغواء کر کے لے گئے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مغویوں کی بازیابی کیلئے مزید نفری بھی طلب کرلی گئی ، حملہ ہلاک ساتھی کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں