اوکاڑہ: پستول سے کھیلتے ہوئے گولی چل گئی، 9 سالہ بچی جاں بحق

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں اصلی پستول سے کھیلتے ہوئے گولی چل گئی جس کے نتیجے میں 9 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔

فائرنگ سے بچی کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ اوکاڑہ کے علاقے تھانہ ستگھرہ کی حدود میں پیش آیا جہاں 9 سالہ بچی پستول سے کھیل رہی تھی کہ اچانک اس سے گولی چل گئی، گولی لگنے سے بچی موقع پر دم توڑ گئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، مرنے والی بچی کی شناخت لائبہ کے نام سے ہوئی، پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں