اٹک : پولیس اہلکار کی کچہری میں فائرنگ ، 2 وکیل جاں بحق

اٹک : (ویب ڈیسک ) پنجاب کے ضلع اٹک میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے ڈسٹرکٹ بار اٹک کے سابق صدر اسرار احمد اور ایڈووکیٹ ذوالفقار مرزا کو قتل کردیا ۔

پولیس کے مطابق اے ایس آئی اظہار شاہ نے  وکیل کے چیمبر میں داخل ہو کر فائرنگ کی ، ملزم اے ایس آئی اظہار شاہ کو رنج تھا کہ وکیل ملک اسرار کی وجہ سے بیوی کو طلاق دینا پڑی، اے ایس آئی انتظار شاہ کا کیس فیملی کورٹ میں چل رہا تھا۔

ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ اٹک سٹی منتقل کردیا گیا ہے جبکہ  مقتول وکلا کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئی ۔

غفلت برتنے پر انچارج ایلیٹ فورس اٹک اور محرر ایلیٹ فورس اٹک کو حراست میں لے لیا گیا ، جن کی وجہ سے اے ایس آئی انتظار شاہ ضلع کچہری اٹک میں داخل ہوا، مزید تفتیش جاری ہے۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں