کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والا جماعت اسلامی کا کارکن چل بسا

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والا جماعت اسلامی کا کارکن دم توڑ گیا۔

گلشن اقبال نیپا چورنگی سر سید یونیورسٹی کے قریب 13 ستمبر کو ڈکیتی مزاحمت پر 50 سالہ عبدالحلیم عمیری پیٹ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا، انہیں فوری ہسپتال سول ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ 6 دن بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

ایس ایچ او عزیز بھٹی سعید ناریجو کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھانجے اور دیگر اہلخانہ واقعہ کو لین دین کا تنازع بتا رہے ہیں، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عبدلحلیم کے قتل میں ملوث ملزموں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں