کراچی: سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں سائٹ سپرہائی وے پولیس نے کارروائی کے دوران سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ سپرہائی وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کامران، فیضان اور عبدالرحمان کراچی کے مختلف علاقوں میں سٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

گرفتار ملزمان سے 3 غیر قانونی پستول بمعہ گولیاں، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں