اے این ایف نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 14 ملزمان پکڑ لئے

کراچی: (شہباز خان) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 14 ملزمان گرفتار کر لئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں منڈی بہاءالدین، کراچی، اسلام آباد، حب، پشاور، لاہور، سارانان، چمن اور کیچ میں کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 9 کارروائیوں کے دوران 1943.706 کلو گرام منشیات پکڑی گئی، برآمد کی گئی منشیات میں 1904 کلو 800 گرام چرس، 20 کلو افیون، 12 کلو ہیروئن، 6 کلو200 گرام آئس اور 706 گرام کی 1124 ایکسٹسی گولیاں شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں