اے این ایف نے 860 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 15 ملزمان پکڑ لئے

کراچی: (شہباز خان) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں 860 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 15 ملزمان گرفتار کر لئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور، کوئٹہ، بلیدہ کراس، ملتان، کچلاک، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کی گئیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران 608 کلو 600 گرام چرس، 201 کلو 475 گرام آئس، 49 کلو افیون اور 700 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں