کوئٹہ: ساڑھے 11 کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث قائم مقام ڈی ایس پی سمیت 7 ملزم پکڑے گئے

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں ساڑھے 11 کروڑ روپے کی بڑی ڈکیتی میں ملوث قائم مقام ڈی ایس پی اور تین پولیس اہلکاروں سمیت 7 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔

کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے مطابق گرفتار ملزموں سے مجموعی طور پر 2 کروڑ 37 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی گئی جبکہ گرفتار قائم مقام ڈی ایس پی کے قبضے سے 40 لاکھ روپے نقد رقم برآمد ہوئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم 17 افراد پر مشتمل گروہ کا حصہ ہیں اور دیگر 10 ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں