گوجرانوالہ: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ فیروز والہ کے علاقے میں کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، ہلاک ملزم کی شناخت لیاقت علی عرف مٹھو کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ملزم کمسن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ایک اور کارروائی میں چوری و راہزنی کے وارداتوں میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت طیب کے نام سے ہوئی جسے زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں