ارسا غزل اداکار ساجد شاہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک

تفریح

لاہور:(روزنامہ دنیا) اداکارہ ارسا غزل اداکار ساجد شاہ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ارسا غزل ٹی وی کی نہ صرف ایک معروف اداکارہ ہیں بلکہ اداکارہ اشنا شاہ کی بہن اور ورسٹائل اداکارہ عصمت طاہرہ کی بیٹی ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شوہر ساجد شاہ اور سوتیلے بیٹے کے ہمراہ ایک خوشگوار موڈ میں تصویر شیئر کی ،اداکارہ نے لکھا کہ ‘میں میرے شوہر ساجد شاہ اور خوبرو سوتیلے بیٹے تبریز علی شاہ کے ہمراہ۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں اداکارہ شگفتہ اعجاز کو بھی ٹیگ کیا۔

ارسا نے سوتیلے بیٹے تبریز شاہ کے ہمراہ ڈرامہ سیریل باغی میں کردار ادا کیا تھا، اداکارہ اس کے علاوہ پاکستان کے ہردلعزیز ڈراموں میں کام کر چکی ہیں جن میں رنگریزہ، مراۃ العروس، رسوائی اور دیگر شامل ہیں۔ اداکار ساجد شاہ بھی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی جانی مانی شخصیت ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں