عمران خان کا لانگ مارچ عارضی طور پر رکا، ختم نہیں ہوا:شیخ رشید

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ عارضی طور پر رکا ہے ختم نہیں ہوا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین دن سے ایف آئی آر نہیں کٹی کیونکہ تھانے میں بجلی نہیں لیکن سیاسی درجہ حرارت میں کوئی کمی نہیں آئی، ججز انتہائی قابل احترام ہیں لیکن تفتیشی نہیں

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نااہل غیر مقبول حکومت مکمل ناکام ہوگئی ہے جبکہ پیمرا کی ناکام سینسر شپ میڈیا کے خلاف سازش تھی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں