مارچ، اپریل تک حالات سنگین، لوگ سڑکوں پر ہوں گے: شیخ رشید

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں مارچ، اپریل تک حالات اتنے سنگین ہو جائیں گے کہ لوگ اپنے حق کے لئے سڑکوں پر ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے ساری پارٹیوں کو چاروں شانے چت کردیا ہے، حکومت نے ملک کو جہاں پہنچا دیا ہے وہاں سے نکالنا اب کوئی آسان کام نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صرف جلد الیکشن ہی ان سب کا واحد حل ہے، آج 4 بجکر 30 منٹ پر لندن میں پریس کانفرنس کروں گا، امید ہے سپریم کورٹ سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے گا اورآئندہ حکومت میں ان کا کلیدی کردار ہوگا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عالمی بینک نے پاکستان کے لئے 1.1 ارب ڈالر کا قرضہ روک دیا ہے، ایل سی کھل نہیں رہی، پورٹ سے مال چھوٹ نہیں رہا، غریب آٹے کے تھیلے کے لئے مر رہا ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ملک ٹیکنیکلی ڈیفالٹ ہو چکا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کھٹائی میں ہے، غریب کے لئے تکلیف اور اپنے کیسز میں ریلیف ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں