بجلی کی پیداوار کیلئے مقامی ذرائع پر کام کررہے ہیں : وزیراعظم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی پیداوار کے لیے مقامی ذرائع پر کام کررہی ہے ۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ گزشتہ روز کراچی میں پاکستان کے ساتویں نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کیا ، کے تھری کی شمولیت سے جوہری توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت  3600میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کے تھری منصوبے سے قومی گرڈ میں 1100میگاواٹ بجلی شامل ہوچکی ہے ، حکومت بجلی کی پیداوار کے مقامی ذرائع پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ، توانائی کے مقامی ذرائع سے ایندھن کی درآمد اور ٹیرف کم کرنے میں مدد ملے گی۔

 ان کامزید کہنا تھا کہ مقامی طور پر پیدا ہونے والی بجلی عام آدمی کو ریلیف دینے میں بھی مدد گار ثابت  ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کی شراکت سے تعمیر ہونے والے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ ’کے تھری ‘کا افتتاح کیا تھا۔

اس منصوبے سے ماحول دوست 1100میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی جبکہ جوہری توانائی بجلی گھر سے مجموعی پیداوار2200میگاواٹ ہو جائے گی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں