سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کیخلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

کراچی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق شیخ رشید کے خلاف کراچی کے موچکو تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا ہے۔

شیخ رشید پر مقدمہ بلاول بھٹو کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں ایک اور مقدمہ درج

ذرائع کا بتانا ہے کہ شیخ رشید کی گرفتاری کے لیے کراچی پولیس کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے، موچکو تھانے کے ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او شیخ رشید کو لینے اسلام آباد پہنچے ہیں، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو آج ہی کراچی منتقل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کو سابق صدر آصف علی زرداری پر الزامات عائد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور گزشتہ روز عدالت نے شیخ رشید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں