کراچی پولیس کی اڈیالہ جیل میں شیخ رشید احمد سے تفتیش

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیرِ داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد سے کراچی پولیس نے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی ہے۔

کراچی میں شیخ رشید کے خلاف ایف آئی آر کٹنے کے معاملے پر کراچی کے تھانہ موچکو کے تفتیشی افسر ٹیم کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچے اور سربراہ عوامی مسلم لیگ سے ملے۔

یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کل تک ملتوی

اڈیالہ جیل کے حکام کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں کراچی پولیس کو شیخ رشید سے تفتیش کی اجازت دی گئی، کراچی پولیس نے شیخ رشید سے تفتیش کی جس کے بعد وہ اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئی۔

واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے کراچی پولیس کی راہداری ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں