وزیر اعظم شہباز شریف نے ریسکیو ٹیمیں ترکیہ بھیجنے کی ہدایت جاری کر دی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلے کے بعد آفت زدہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں بھیجنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

اس حوالے سے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی تمام دستیاب وسائل کو متحرک کر رہی ہے، تربیت یافتہ اربن سرچ، ریسکیو ٹیموں کو آلات، ادویات کے ساتھ ترکیہ روانہ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زلزلے کی تباہی سے نمٹنے میں بھرپور تعاون کریں گے: وزیر اعظم کا صدر اردوان کو فون

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق انقرہ میں ہمارا مشن متعلقہ ترک حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، زلزلے کی آفت کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے مراحل میں ترکیہ کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں