روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر سستا ہوگیا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں معمولی کمی واقع ہوئی جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 2 روپے 95 پیسے کمی واقع ہوئی جس سے انٹربینک میں ڈالر 273 روپے 33 پیسے کا ہوگیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 276 روپے 53 پیسے پر فروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، 200 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 723 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں