آئی سی سی رینکنگ: ون ڈے میں بابراعظم سرفہرست، ٹی 20 میں بھی ترقی

دبئی: (ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی رینکنگ جاری کردی، کپتان بابراعظم ون ڈے میں پہلی پوزیشن پر برقرار جبکہ ٹی20 میں تیسرے نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق مینز ون ڈے بیٹنگ پلئیرز رینکنگ میں کپتان بابراعظم 887 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈیر ڈوسن 787 دوسرے نمبر پر ہیں۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ایک درجہ ترقی پاکر بالترتیب تیسری پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ ٹاپ ٹین میں شامل دوسرے پاکستانی امام الحق پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج سر فہرست ہیں جبکہ قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 8ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کو کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافیاں موصول

دوسری جانب ٹی20 رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کی بادشاہت ہے، پاکستان کے محمد رضوان کی دوسری جبکہ کپتان بابراعظم ایک درجہ ترقی پاکر تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

ٹی20 رینکنگ میں ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، حارث روف ایک درجے تنزلی کے بعد 15ویں اور شاہین آفریدی 16ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں