الیکشن کمیشن ملتان کے دفتر میں جھگڑا، ریٹرننگ آفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج

ملتان: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن کے دفتر میں جھگڑے پر پولیس تھانہ کوتوالی نے ریٹرننگ آفیسر جاوید اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمہ میں دہشت گردی سمیت 8 دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ میں عامر ڈوگر سابق ایم پی اے ندیم قریشی، جاوید اختر انصاری سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمہ میں ڈھائی سو سے تین سو افراد کو نامزد کیا گیا ہے، نامزد ملزموں میں شیخ طارق رشید، حاجی احسان الدین قریشی سمیت ن لیگ کے بھی ڈھائی سو سے تین سو کارکن شامل ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں