کراچی :گیس لیکج کے باعث گھر میں آگ لگ گئی، 7 افراد زخمی

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے جمشید روڈ نمبر 3 پر گھر میں گیس لیکج کے باعث آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 3 خواتین ، ایک مرد اور ایک بچہ شامل ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والے تمام افراد کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں